تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپری
17-8-2023
لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تما م ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ وہ ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،انہوں نےکہاکہ عوام کی سہولت کیلئے ڈی سی آفس کی رجسٹریشن برانچ میں محنتی اور فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہروں کی طرز پر دیہی آبادی کو سہولیات کی فراہمی کیلئے’’ اب گاوں چمکیں گے‘‘ ایک انقلابی پروگرام ہے ۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی منیجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔