سٹیٹ آفس غیر قانونی الاٹمنٹ سکینڈل ، کئی ا
16-8-2023
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سٹیٹ آفس اسلام آ باد میں سر کاری مکا نوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے اس کا نو ٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسروں اور اہل کاروں کے خلاف کاروائی بھی کی ہے۔ وزارت کے ذ رائع نے بتایا کہ سیکرٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات کو یہ شکایات ملی تھیں کہ اسٹیٹ آفس میں غیر قانونی الاٹمنٹس کی جا رہی ہیں ،یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹراسٹیٹ آفس محمد ایوب نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور ڈی جی اسٹیٹ آ فس کے اختیارات استعمال کئےجس کے وہ قانونی طور پر مجاز نہیں تھے،وزارت کی جانب سے ڈی جی اسٹیٹ آفس کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الاٹمنٹ ایلوکیشن رولز2002کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے گھروں کی الاٹمنٹ کی گئی،جنرل ویٹنگ لسٹ کو نظر انداز کیا گیا،سترہ جو لائی کو وزارت نے خط لکھا کہ گھروں کی الاٹمنٹ ڈپٹی سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہا ئو سنگ کی منظوری سے کی جا ئے لیکن ا س ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا،وزارت نے سات افسروں اور اہل کاروں کو موجودہ عہدے چھوڑ کر وزارت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس محمد ایوب ‘اسسٹنٹ دانیال وسیر ‘ اسسٹنٹ شہر یار ‘ایل ڈی سی حمزہ سرور ‘اکا ئونٹس کلرک محمدسمیع اور نائب قاصد محمد اسحق شامل ہیں،دریں اثنا ء وزارت ہا ئوسنگ نے اکا ئونٹس کلر ک اسٹیٹ آ فس خرم شہزاد کو ملازمت سے بر طرف کر دیا،سٹیٹ آفس میں ڈیپوٹیشن پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کاشف زبیر کی خدمات پی بی سی کو واپس کردی گئی ہیں،وہ بنیادی طور پر پی بی سی ہیڈ کوارٹر میں ایڈمن افسر ہیں،ان دونوں احکامات کے نو ٹیفکیشن جا ری کردیے گئے ہیں۔