سیکٹر ڈی بارہ سے سیکٹر ای الیون تک توسیعی پر&
15-8-2023
اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سیکٹر بی سترہ سے سیکٹر ڈی بارہ تک مارگلہ ایونیو کے ٹریفک کیلئے کھلنے کے بعد اب سی ڈی اے سیکٹر ڈی بارہ سے سیکٹر ای الیون تک توسیعی پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ سیکٹر ڈی بارہ سے سیکٹر ای الیون تک ساڑھے پانچ کلومیٹر کی شاہراہ زیر تعمیر ہے۔ پہلے دو کلومیٹر کی کارپیٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ دوسرے دو کلومیٹر کی بیس اور سب بیس ڈالی جا ر ہی ہے۔ ڈیڑھ کلو میٹر کی بیس سب بیس ڈال دی گئی ہے۔ ای الیون کے سامنے خیابان اقبال پرانٹر چینج زیر تعمیر ہے۔ اس کا فلائی اوور مکمل ہوگیا ہے۔ اپروچ روڈز تعمیر کی جا رہی ہیں۔ مجموعی طور پر 70فی صد کام ہوچکا ہے۔ یہ پراجیکٹ اکتوبر تک مکمل ہو جا ئے گا جس کے بعد سیکٹر بی سترہ سے خیابان اقبال تک سنگل فری ٹریفک ہوجا ئے گی۔اس پراجیکٹ کی لاگت چار ارب روپے ہے اور اسے این ایل سی تعمیر کر رہی ہے۔