بدانتظامی ، ا یکسپریس وے پر ٹریفک سست روی کا
11-8-2023
اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ایکسپریس وے پر روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے شہری ٹریفک پولیس کی بدانتظامی کی وجہ سے ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں۔ ایک طرف ٹرک ڈرائیور سڑک کے دائیں طرف چلنا اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ دوسری طرف بڑی بڑی گاڑیوں کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ ’’پہلے میں‘‘ کو حق سمجھتے ہوئے بائیں طرف کی ٹریفک کو بھی روندنا اپنا حق سمجھتے ہیں جس سے ٹریفک روانی کی بجائے سست روی کا موجب بنتی ہے۔ گزشتہ تین دن کے دوران متعدد بار ٹرکوں کی لمبی لمبی لائنیں ٹریفک کو مزید درہم برہم کئے ہوئے ہیں۔