رنگ روڈ منصوبہ ،تاخیر کے باعث لاگت میں اضاف&#
9-8-2023
راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی رنگ روڈ واحد منصوبہ ہے جس کا دو وزیر اعظم افتتاح کرچکے ہیں لیکن منصوبہ سے جڑے مسائل و خدشات اور سوالات آج بھی برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکش کنسلٹنٹ کمپنی کی رپورٹ کے بعد بانٹھ تا ٹھلیاں الائنمنٹ پر ایک بار پھر افتتاحی تختی لگ گئی جس کیلئے راولپنڈی اور گوجرخان کی تحصیلوں میں36مواضعات میں زمین ایکوائر ہونی ہے۔آٹھ موضعے تحصیل گوجرخان کے ہیں۔ ایکوزیشن کیلئے جگہ کی نشاندہی کیلئے سروےشروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے جلد بازی میں تختی لگوادی ہےلیکن منصوبہ بندی کا فقدان نظر آرہا ہے۔لینڈ ایکوزیشن کے علاوہ تاحال جی ٹی روڈ بانٹھ سے ٹھلیاں کے بعد ٹریفک کدھر جائے گی اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہےنہ ہی ایکسل لوڈ کا حل بتایا گیا ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں منصوبہ کیلئے اراضی کاتخمینہ 8 ہزار 992کنال لگایا گیا تھا۔جس پر لاگت 6724 اعشاریہ73ملین روپے تھی جس کی منظوری پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی بھی دے چکی تھی۔ایکنک نے منصوبہ کیلئے 26969اعشاریہ 70ملین روپے کی منظوری دی تھی۔م