گلستان جوہر میں غیرقانونی تعمیرات، کے ڈی ا
9-8-2023
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان کے ڈی اے سے زمین کی حیثیت، ملکیت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ علاقے میں بلڈر مافیا غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ گلستان جوہر بلاک 10 میں تعمیرات کی اجازت کون دیتا ہے، کے ڈی اے یا کوئی اور؟ ایس بی سے اے کے وکیل نے موقف دیا کہ تعمیرات کی اجازت ایس بی سی اے نے نہیں دی، زمین کے ڈی اے کی ملکیت ، کچی آبادی شامل ہوگئی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے جب ایس بی سی اے کو تعمیرات کا نقشہ پاس کرنے کا اختیار نہیں تو مسمار کیسے کرسکتا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے پہلے زمین کی حیثیت پر اداروں کا مئوقف سن لیں پھر غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیں گے۔