پشاور ( وقائع نگار )واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے غیر قانونی کنکشنز کی ریگولرائزیشن اور پانی بلوں کی وصولی کی مہم تیز کر دی ہے پانچوں زونز میں خصوصی ٹیمیں ریگولرائزیشن اور ریکوری کر رہی ہیں مہم کا مقصد ڈبلیو ایس ایس پی کی خود انحصاری اور ریونیو بڑھانا ہے تاکہ حکومتی خزانے پر بوجھ کم ہو۔ صارفین کی آسانی کے لئے زونل دفاتر اور متعلقہ یونین کونسل میں سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں کنکشن رجسٹریشن اور موجودہ بل کے ساتھ بقایاجات کی اقساط میں وصولی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مہم تیز کرنے کا فیصلہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں جنرل منیجر آپریشن انجینئر تراب شاہ، زونل منیجرز عامر گل خٹک، ماریہ شہناز، باسط خٹک، فرمان علی اور انوار الحق سمیت منیجرز واٹر سپلائی اور واٹر ریٹ سٹاف نے شرکت کی۔ |
|