راولپنڈی(نمائندہ جنگ/اپنے رپورٹر سے) حیدری چوک سید پور روڈ پر اتوار بازار اور ملحقہ پارک کے اردگرد تجاوزات بڑھ گئیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی طرف سے تجاوزات کے خاتمے کی نویداعلانات تک محدود رہ گئی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق حیدری چوک ہفتے میں ایک دن اتوار بازار لگتا ہے۔ باقی چھ دن سستا بازار کے نام پر ٹھیلوں کی بھرمار رہتی ہے۔بازار اور پارک کے ساتھ دو نوں طرف دو مساجد بھی ہیں۔ تجاوزات کے باعث نمازیوں کا نمازوں کیلئے آناجانا بھی مشکل ہوچکا ہے۔سبزی فروٹ والے ٹھیلوں کے بعد اب لوڈر ٹریکٹر ٹرالیوں والوں نے بھی پارکنگ شروع کررکھی ہے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ پارک کی دیوار گرنے والی ہے۔لیکن کوئی محکمہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا ۔ |
|