اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے 15سال قبل کھولے گئے سیکٹر سی 16میںترقیاتی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کام میں تاخیر کی وجہ سیکٹر کی زمین کا قبضہ لینے میں شعبہ لینڈ و بحالیات کی جانب سے تاخیر ہے۔ سیکٹر سی سولہ کے دو سب سیکٹرز تھری اور فور کا قبضہ ملا ہے جہاں انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کا ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔ اب بھی سب سیکٹر ون اور ٹو میں مکا نا ت ہیں جن کے معاوضہ کی ادائیگی کے ایشوز باقی ہیں۔ چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹنے سی سولہ تھری اور فور کے ترقیاتی کاموںکا ٹھیکہ دینے کیلئے اوپن ٹینڈرز طلب کئے تھے۔ پانچ تعمیراتی فرموں نے بولی میں حصہ لیا تھا ۔ سب سے کم بولی کی فائل منظوری کیلئے چیئر مین سی ڈی اے کو بھیج دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد موقع پر کام شروع کردیا جا ئے گا۔ دونوں سب سیکٹرزکے ترقیاتی کاموں پر تین ارب33کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ |
|