راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) اعلی عسکری حکام کی ہدایات کے بعد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹوں کی خریدو فروحت روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پراپرٹی ڈیلرز کا مشترکہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا ۔ اجلاس میں پراپرٹی ڈیلرز کو خبردار کیا گیا کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی فائلوں کا کاروبار فوری بند کردیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو، پراپرٹی ڈیلرز اور ان کے نمائندوں سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پراپرٹی ڈیلرز سے کہا گیا کہ اگر ان کے پاس کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک آئے تو اس کے ساتھ کاروبار شروع کرنے سے قبل آر ڈی اے سے اس منصوبہ کا اسٹیٹس ضرور چیک کریں کہ منظور شدہ ہے کہ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خریدو فروخت روکنے کیلئے لسٹیں رجسٹرارز کو بھی بھجوائی جاچکی ہی |
|