کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر ایڈمن سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عمارت منہدم کرنے کی کارروائی آرکیٹیکچر انجینئر کی نگرانی میں کی جائے، عمارت منہدم کرنے کے اخراجات بلڈر خود ادا کریں گے، درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ عدالت کے احکامات اور نوٹس کے باجود غیر قانونی تعمیرات جاری ہی تھی، سماعت کے دوران عدالت میں تعمیرات کی حالیہ تصاویر بھی جمع کروادی گئیں تھیں، درخواست میں حکومت سندھ، ڈائریکٹر ایس بی سی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ، درخواست گزاروں کے مطابق بلڈر کی جانب سے ضروری اجازت نامے حاصل کئے بغیر تعمیرات کی جارہی ہیں،ایس بی سی اے کو اس حوالے سے شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن |
|