سی ڈی اے آئی 15کے الاٹیوں کو 18سال بعد بھی پلاٹ
7-8-2023
اسلام آ باد(نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے 2015میں کم آمدنی والے افراد کیلئے ایک ہاؤسنگ سیکٹر آئی 15کیلئے درخواستیں طلب کی اور بعد ازاں قراندازی کے ذریعے کامیاب درخواست گزاروں کو آلاٹ منٹ لیٹر کو جاری کردیئے۔کامیاب درخواست گزارونے قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی تمام رقم ادا کردی مگر سی ڈی اے کی غیر دلچسبی کی وجہ سے اس سیکٹر پر کوئی توجہ نہیں دی اور اب تک اٹھارہ سال گزرنے کے باوجود بھی یہاں کے الاٹیوں کو پلاٹوں کانا تو قبضہ دیاگیا اور نہ ہی یہاں پر ڈیولپمنٹ کام ہوسکا ۔پچھلے سال وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق الاٹیوں کو قبضہ دینے کا اعلان ہوا اور اسلام آباد کی سڑکوں پر آئی 15سیکٹر کے پلاٹوں کا قبضہ دینے کے بینر آویزاں کیے گئے مگر آج تک سی ڈی اے یہاں کے الاٹیوں کو قبضہ نہیں دے سکا جس سے لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ الاٹیوں کا موقف ہے کہ ہم نے بروشر کے مطابق پلاٹ کی قیمت ادا کردی ہے اور بعد ازاں سی ڈی اے نے پلاٹو ں کا قبضہ نہ دینے کی اپنی نااہلی چھپانے پر الاٹیوں پر ڈویلپنٹ چاجز عائد کردیئے جس کا بروشر میں کوئی ذکر نہیں یہاں کے الاٹیوں کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم جلد اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سی ڈی اے کو اس ڈویلپمنٹ چارجز کی نا جائز ڈیمانڈ کو ختم کرائیں اورسی ڈی اے کو جلد از جلدآلاٹیوں کو قبضہ دلوانے کے احکامات صادر فرمائیں ۔سی ڈی اے حکام کا مؤقف ہے کہ ترقیاتی کام آخری مر حلے میں ہے اور جلد ہی پلاٹوں کا قبضہ دیدیا جا ئے گا۔