راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی وے اوردریائے سواں کے پل پرتعمیراتی کام کی وجہ سےراولپنڈی کی بعض سڑکوں پر ٹریفک کادباؤ بڑھ گیا،اسلام آباد ہائی وے پر کرال سے جانب روات تعمیراتی کام جاری ہے جب کہ جہلم روڈ پر دریائے سواں کے پل کاایک حصہ گرنے سے یہاں بھی کام ہورہاہے جس کی وجہ سےراولپنڈی کی بعض شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے ۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد ہائی وے پر ورکنگ کی وجہ سے ایئرپورٹ روڈ،عمار چوک،بوستان روڈ اورسواں پل کے دونوں اطراف ٹریفک کا شدید دباؤ ہے ،سی ٹی او تیمور خان کے حکم پر رش والے مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔سی ٹی او نے کہا کہ اسلام آباد ہائی وے پر ورکنگ کے باعث راولپنڈی کی چند شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھا ہے ۔ |
|