غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن | ||||
26-7-2023 | ||||
لاہور(خصوصی رپورٹر) مین ملتان روڈ سے ملحقہ سڑک پر عمارت بھی اضافی تعمیرات کی مسماری کے بعد سیل کر دی گئی ہے۔مین جی ٹی روڈ پر پٹرول پمپ کے نزدیک انڈسٹریل بلڈنگ کے ساتھ اضافی دیواریں گرا دی گئیں ہیں۔غوث گارڈن کے نزدیک کمرشل ایریا میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر مزید تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پی ٹی سی ایل ایکسچینج جلو موڑ کے نزدیک کمرشل ہال اور مین سائفن روڈ پر واقع دکانوں کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات پر مالکان کے خلاف کارروائی کاآغاز ہو چکا ہے |