ڈالر کی فراہمی بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک کا ا&
26-7-2023
ڈالر کی فراہمی بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اہم فیصلہ کرلیا، منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانے کی اجازت دے دی۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔ سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیز کی مالیت کا 50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی، اسی طرح برآمد کردہ کرنسیز کا باقی 50 فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہوگا۔ پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پہلے ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ غیرملکی کرنسیز کے عوض تمام ڈالرز بینک اکاؤنٹ