اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) و فاقی وزیر تعلیم را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہا ئر ایجو کیشن کمیشن ملک میں تحقیق کے معیار ‘ مطابقت اور مسابقت بڑھانے کیلئے تحقیقی ماحولیاتی نظام کو فروغ دے رہا ہے۔انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پر تحر یری جواب میں بتائی۔وزیر مو سمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے جیمز اقبال کے سوال پر بتایا کہ فضائی معیار کے اعشاریے کے مطابق پا کستان کے آ لودہ ترین شہروں میں میر پور خاص سر فہرست ہے جس کا اے کیو آئی پیر امیٹر138ہے۔ لاہور اور پشاور کے 107ہیں۔ یہ تینوں غیر صحت مند ماحول کے حامل شہر ہیں۔فیصل آ باد متوازن ہے جہاں 88ہے جبکہ گوجرانوالہ 78ہے۔وزیر ہو ابازی خواجہ سعدرفیق نے بتایا کہ2018سے2022تک پی آئی اے کے79پا ئلٹس نے قدرتی طریقے سے علیحدگی اختیار کرلی۔جون 22سے مئی 23تک 25پائلٹس نے علیحدگی اختیار کی۔ شیری رحمان نے بتایا کہ گرین گیسز میں مجموعی طور پر بہت کم حصے کے باجود پاکستان کو مو سمیاتی خطرات سے بہت زیادہ متاثر ہوا۔ انچار ج وزیر کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ چیئر مین پی ٹی ڈی سی اعظم جمیل ،مشیر وزیر اعظم عون چوہدری ، منیجر مختار علی ، ایم ڈی آ فتا ب الرحمان رانا اور منیجر پبلسٹی سعدیہ نعمان نے غیر ملکی دورے کئے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی لاہور اور اسلام آ باد کے تین ایئر پورٹس کو آئوٹ سورس کرنے کی کوششوں پر کام ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے بتایا کہ بیت المال نے اپریل 22سےجون23 کے دوران 1342ویل چیئر ز تقسیم کیں۔بی آئی ایس پی کے تحت58701افراد کو ہنر مندی کی تر بیت دی گئی۔ |
|