کراچی ( نمائندہ جنگ ) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر 1.75 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا،یورو کی قیمت بھی 2 روپے بڑھ گئی ،پاؤنڈ کی قیمت میں 3 روپے تک کا اضافہ،فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.75 روپے کے اضافے سے 284.75 روپے سے بڑھ کر 286.50 روپے اور قیمت فروخت 1.05 روپے کے اضافے سے 287.20 روپے سے بڑھ کر 288.25 روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 288.00 روپے سے بڑھ کر 290.00 روپے اور قیمت فروخت 291.00 روپے سے بڑھ کر 293.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2 روپے کے اضافے سے 320.00 روپے سے بڑھ کر 322.00 روپے اور قیمت فروخت 324.00 روپے سے بڑھ کر 326.00 روپے ہو گئی ہے ،پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 3 روپے کے اضافے سے 370.00 روپے سے بڑھ کر 373.00 روپے اور قیمت فروخت 2.50 روپے کے اضافے سے 374.50 روپے سے بڑھ کر 377.00 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا پیر کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 91 پیسے بڑھنے کے بعد 287.92 روپے ہو گیا۔ |
|