اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز میں قیمتوں میں اضافے پر 8500روپے جرمانہ عائد کیا۔13پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔10 کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے، ڈی ایم اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ بہارہ کہو بائی پاس پر متعدد غیر قانونی،غیر مجاز تعمیرات کو مسمار کروا دیا۔ چھ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ تین غیر مجاز بلاک فیکٹریاں سر بمہر کر دی گئی |
|