نو تعمیرشدہ آئی جے پرنسپل روڈ کے نائنتھ ای&#
22-7-2023
اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )نو تعمیرشدہ آئی جے پرنسپل روڈ ( کرنل شیر خان شہید وڈ)کے نائنتھ ایونیو فلائی اوور پر سڑک کئی جگہ سے بیٹھ گئی ۔اس سے قبل بھی فقیر ایپی روڈ کے فلائی اوور کے ساتھ ایک جگہ سے سڑ ک بیٹھ گئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں پانچ ارب روپے مالیت کے اس پراجیکٹکا افتتاحکیا تھا جس کے تعمیراتی معیار کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے۔چیئر مین سی ڈی اے نے پراجیکٹ کےانچارج اور ڈپٹی ڈائریکٹرروڈز مدثر پرویز کو معطل کردیا ہے اورانہیں ایچ آرڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ سڑک این ایل سی نے تعمیر کی ہے۔ سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ اسفالٹبیٹھی ہے جسے این ایل سی دو بارہ تعمیر کرے گی ۔تعمیر اتی فرم اور سی ڈی اے کا موقف ہے کہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے اسفالٹ پورشن متاثر ہو رہا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ وہ بار ہا اسلام آ باد ٹریفک پولیس کو در خواست کرچکے ہیں کہ ہیوی ٹریفک کو اسفالٹ لین پر چلنے سے منع کیا جا ئے ۔ہیوی ٹریفک کیلئے کنکریٹ کی دو لین تعمیر کی گئی ہیں لیکن وہ اسے استعمال کرنے کی بجا ئے اسفالٹ لین کو استعمال کرتے ہیں۔