ملتان (سٹاف رپورٹر) ایکشن کمیٹی لو انکم ھاوسنگ سکیم نیو ملتان کے زیر اہتمام اہلیان علاقہ کا بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پراحتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے ہسپتال کی تعمیر،پینے کے صاف پانی اور شادی بیاہ و غمی خوشی کے لئے کمیونٹی سنٹر کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے نیو ملتان کی چالیس سال سے گنجان آبادی کو لو انکم ھاوسنگ سکیم کے حوالے سے کیا ،جس میں اہلیان علاقہ نے مطالبات کیلئے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم یوسف رضا گیلانی کے رھائشی علاقوں کے طرح سوئی گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔مظاہرے میں محفوظ خان شجاعت، سماجی رہنما الیاس خالدی اور دیگر نے خطاب کیا۔ |
|