رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کاپی سی ون ایکنک سے منظ
20-7-2023
لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے رنگ روڈ ایس ایل تھری کی وفاق سے بھی آخری منظوری لے لی ، ایکنک نے17 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا پی سی ون منظور کرلیا ، رنگ روڈ اتھارٹی کی طرف سے منصوبے کا پی سی ون ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان اکنامک کونسل کے اجلاس میں پیش کیا ، ایکنک کے اجلاس میں منصوبہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے رنگ روڈ اتھارٹی نے اراضی کی نشاندہی شروع کردی ہے ۔ اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک8 کلومیٹر طویل ایس ایل تھری کا کام2018سے رکا ہوا تھا۔