رہائش پذیر کرایہ دارو ملازمین کے کوائف حاص
18-7-2023
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے روٹس پر رہائش پذیر کرایہ داروں کے کوائف کا ریکارڈ بنایا جائے اور وہاں موجوددکانوں اور گھروں وغیرہ سے ملازمین کے کوائف بھی حاصل کئے جائیں۔ سی پی او نے ہوٹلوں، سراؤں، بس اڈوں پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی راول، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ڈی پی اوز شریک تھے۔ سی پی او نے تمام تھانوں کے ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں سرچ آپریشنز کروانے‘ موثر سنیپ چیکنگ اور گشت کو یقینی بنانے اور تمام سوشل میڈیا ایپس پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ تاکہ کوئی شرپسند فرقہ وارانہ اشتعال انگیز پوسٹیں نہ کرسکے۔ تمام ایس ایچ اوز ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے پابند ہونگے