انٹر بینک میں ڈالر آج تیسری بار مہنگا | ||||
18-7-2023 | ||||
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر نے انٹر بینک میں اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 99 پیسے منہگا ہونے کے بعد 281 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کا تھا۔ |