اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حکومت کے دور میں12لاکھ پاکستانی روزگار کی غرض سے بیرون ملک جا چکے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں 8لاکھ 32ہزار پاکستانی بیرون ملک گئے، جن میں 4لاکھ ایسے نوجوان تھے جنہوں نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اب سروس کے لیے پاکستان کو چھوڑ کر دیگر ممالک کا رخ کر لیا۔
نوجوانوں میں ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بیرون ملک جانے کا رجحان حالیہ سالوں میں تیز ہوا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 5سالوں میں ساڑھے 27لاکھ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
Pause
Unmute
Remaining Time -19:59
توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ر جسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت
گزشتہ 18ماہ کے دوران جو لوگ پاکستان سے گئے ان میں 11ہزار اکاﺅنٹنٹ، 11ہزار انجینئرز، 4ہزار ڈاکٹرز، 34ہزار ٹیکنیشن اور ساڑھے 37ہزار منیجرز شامل تھے۔ اس کے علاوہ ان میں 4ہزار نرسیں، 1ہزار 560ٹیچرز، 29ہزار الیکٹریشنز، 13ہزار 445کمپیوٹر ٹائپسٹ، 8ہزار زرعی ماہرین، 15ہزار کمپیوٹر آپریٹرز اور 24ہزار سپروائزرز شامل تھے۔
مزید :
علاقائی -اسلام آباد - |
|