سی ڈی اے نے سیکٹر سی 13کے پی سی ون کی منظوری دید
12-7-2023
اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے ڈیزائن ورکس پلاننگ کا اجلاس چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی زیر صدارت ہوا جس میں پلاننگ کمیشن کے افسران، سی ڈی اے ممبران اور مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی،اجلاس میں سیکٹر سی تیرہ کا پی سی ون پیش کیا گیا. اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سیکٹر میں ہائی رائز بلڈنگ اپارٹمنٹس رکھے گئے ہیں اور یہ سیکٹر اسلام آباد کی انتہائی خوبصورت جگہ پر واقع ہے اس کی پلاننگ اس کی خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے اجلاس میں سیکٹر سی تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔ جس کی لاگت کا تخمینہ دس سو اٹھتر ملین لگایا گیا ہے.اجلاس میں سیکٹر ڈی تیرہ کے دس ہزار دو انچاس ملین کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی. یہ سیکٹر پانچ ہزار چار سو اڑسٹھ پلاٹس پر مشتمل ہے. اسکے ساتھ ساتھ سیکٹر ای تیرہ کے ڈوپلمنٹ ورک کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی یہ سیکٹر چار ہزار تیس سو اڑتالیس پلاٹس پر مشتمل ہے. اسکے علاوہ سیکٹر ایف تیرہ کے ڈوپلمنٹ ورک کی بھی منظوری دے دی گئی سیکٹر پانچ ہزار تین سو بیالیس پلاٹس پر مشتمل ہے اور یہ سیکٹر بارہ ہزار چھ سو چھہتر ملین کی لاگت سے ڈویلپ کیا جائے گا. آرچیڈہائیٹ پارک کے انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ جس کے تعمیراتی اخراجات کا تخمینہ ایک ارب ستر کروڑ روپے لگایا تھا. اجلاس میں آرچیڈہائیٹ پارک کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی اور یہ منصوبہ ایک ہزار سات سو تہتر ملین کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا.ایکسٹینشن آف مارگلہ ایونیو خاین فائیو سے ایم ون کے منصوبے میں سیکٹر سی تیرہ، سی چودہ، سی پندرہ، سی سولہ، اور ڈی بارہ سے گزرنے والی روڈ کی الائنمنٹ کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا اور اجلاس میں اسلام آباد کی حدود میں روڈ کی الائنمنٹ کو منظور کرلیا گیا۔ ایف ٹن/ایف الیون سے کرنل شیر خان تک الیونتھ ایونیو کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی،ایف ٹین کے ملٹی پرپز سٹیزن کلب کی تعمیر کے لئے بنائے گئے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی بائیس سو اٹھانوے ملین کی لاگت سے ایک سو دس گیسٹ روم کی بلڈنگ تیار کی جائے گی اور اس میں پارکنگ کے لئے دو فلور مختص کئے گئے ہیں. نیشنل بس ٹرمینل کی تعمیر کی بھی منظوری اجلاس میں دی گئی یہ منصوبہ بیالیس سو باون ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔