اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے ڈ ویلپمنٹورکنگ پارٹی کے اجلاس نے9ترقیاتی منصو بوں کی منظوری دیدی ۔یہ منظوری گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔اجلاس میں سیکٹر سی تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئیجس کی لاگت کا تخمینہ دس سو اٹہتر ملین لگایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا۔اجلاس میں سیکٹر ڈی تیرہ کے دس ہزار دو انچاس ملین کے پی سی ون کی منظوری بھی دی گئی.۔یہ سیکٹر پانچ ہزار چار سو اڑسٹھ پلاٹس پر مشتمل ہے۔ سیکٹر ای تیرہ کے انفرا سٹڑکچر ڈوپلمنٹ ،ایف تیرہ کے ڈوپلمنٹ ورک ،آر چرڈ ہائٹس پارک روڈکے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے پی سی ون کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں اسلام آباد کی حدود میں روڈ کی الائنمنٹ کو منظور کرلیا گیا۔ یہ منصو بہ2930ملین روپے کی لاگت سے 8ماہ میںمکمل کیا جا ئے گا۔ ایف ٹن/ایف الیون سے کرنل شیر خان تک الیونتھ ایونیو کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی.۔ پی سی ون کی لاگت 19350ملین روپے ہے۔ ایف ٹین کے ملٹی پرپز سٹیزن کلب کی تعمیر کے لئے بنائے گئے پی سی ون ، نیشنل بس ٹرمینل کے تعمیر کے پی سی ون کی بھی منظوری اجلاس میں دی گئی۔ |
|