غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کو پلاٹس بیچنے ک
12-7-2023
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) اعلی عسکری حکام کی ہدایات کی روشنی میں انتظامیہ اور ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان و پراپرٹی ڈیلرز کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ ہاؤسنگ سکیموں میں سکیورٹی کے معاملات کے حوالے سے کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاس میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی،کمشنر لیاقت چٹھہ، سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی ، ڈائریکٹر جنر آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ اور دیگر افسران اور ہائوسنگ سکیموں کے مالکان شریک تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 70 ہائوسنگ سکیمیں منظور شدہ ہیں، باقی تمام غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کو اشتہارات دینے اور پلاٹس بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ بعض ہاوسنگ سکیموں کے مالکان ناجائز قبضہ میں شامل ہیں ان کے خلاف پرچے دیئے جائیں گے۔ کسی کو پرائیویٹ گارڈز، سکارڈ اور گاڑیاں لے کرجانے اور اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمشنر راولپنڈی نےہائوسنگ سوسائٹیز مالکان کو این او سی کے حصول کیلئے فوری طور پر کاغذات مکمل کرکے جمع کرانے اور این او سی کے حصول کے بغیر تشہیر اور فائلوں کی خرید و فروخت روکنے کی ہدایات جاری کیں ۔