رجسٹری کے 24 گھنٹوں کے اندر انتقال یقینی بنای
12-7-2023
راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نےہدایت کی ہے کہ ریونیو افسران رجسٹری کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر انتقال کو یقینی بنائیں۔ جنہوں نے انتقالات کا روکے ہوئے ہیں انہیں 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دی جائے اور اسکے بعد انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انکم سے متعلقہ نوٹس جاری کئے جائیں اور ریٹنرز بھی فائل کراوئے جائیں تاکہ ہم صوبائی سطح پر بھی ڈیٹا جمع کر سکیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز 30جولائی 2023 تک پالیسی کے مطابق ریاستی زمین/پبلک پاتھ، واٹر چینل کے بدلے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں سے ریاستی زمین کے کمپیکٹ پارسل کو بذات خود چیک کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ اب تک 82فیصدکھیوٹس ان بلاک ہو چکے ہیں جبکہ بلاک کھیوٹ کی تعداد 4970 ہے جنہیں جلد از جلد ان بلاک کیا جائے اور ربیع فصل کی ڈیجیٹل گردواری کی طرح اس کا ٹارگٹ بھی سو فیصد حاصل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ریونیو اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے بعد نبیل جاویدنے مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا اور جم خانہ میں ٹینس کورٹ کا افتتاح بھی کیا۔