اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) تھانہ سنگجانی کے علاقہ میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران سینکڑوں متاثرین سامنے آگئے اور احتجاجاًجی جی ٹی روڈ بلاک کر دی جس کی وجہ سے چار گھنٹے ٹریفک جام رہی، ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو بھی طلب کر لیا ۔مظاہرہ کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ایف سی کا اہلکار بھی شامل ہے۔ حالات کشیدہ ہونے پر اے سی صدر ثانیہ حمید پاشا ایس پی صدر خان زیب نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے جی ٹی روڈ کھول دی۔ مظاہرین نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے آباؤ اجداد کی ملکیتی زمین ہے جس پر ہمارے رہائشی گھر بنے ہیں سی ڈی اے نے ہمارے مکانات گرا کر ظلم کیا ۔ |
|