حکم امتناعی کے باوجود اراضی پرقبضہ ،لاہور 
12-7-2023
لاہور(کوٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے حکم امتناعی کےباوجود نجی زمین پر قبضہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پراسسٹنٹ کمشنرکینٹ محمدمرتضی سےتحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے پولیس کےہمراہ موقع پر جاکرقبضہ کرانے پر اے سی کینٹ پر سخت اظہار برہمی کیا،عدالت نے ریمارکس دئیے عدالتی حکم امتناعی ملنے کےباوجود قبضہ کرانا ثابت ہوگیا تو سیدھاجیل بھجواء دیاجائے گا،عدالت نے تنبہیہ کی کہ آئندہ سماعت پر پوری تیاری کےساتھ آنا توہین عدالت کے معاملے کو عدالت نظر انداز نہیں کرےگی۔