غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشلائزیش 
11-7-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشلائزیشن کے خلاف سخت ایکشن کیا جائےگا۔ اس سلسلے میں ایم ڈی اے،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی مشترکہ ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ضلعی پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر ضلعی محکموں نے کمرشل پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق ہی شہر کے انفراسٹرکچر کو بڑھایاجائے گا جبکہ سائٹ ڈویلپمنٹ زونز مختص کرکے زراعت و باغات کا تحفظ کیا جائے گ