راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کے158مینوئل موضع جات کی نامکمل جمع بندیوں میں سے50 مکمل کرکے جمع کرادی گئی ہیں جبکہ21مزید تیار ہوچکی ہیں جن کی پڑتال کا کام جار ی ہے۔جمع بندیاں کئی کئی برسوں سے زیر التوا تھیں۔پچاس جمع ہونے والی جمع بندیوں میں44رواں برس27 جون تک مکمل کی گئیں۔2022میں صرف چھ مکمل ہوسکی تھیں ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے مطابق بندوبست کے 38موضع جات میں16 کی جمع بندیاں تیار ہوگئی ہیں۔22پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ230دیہی مراکز مال بھی آپریشنل کردئیے گئے ہیں۔کچھ مسائل کے باعث 22کے قریب مراکز نان آپریشنل تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل سندھو نے بتایا کہ اے ڈی سی آر کورٹ میں کوئی کیس زیر التوا نہیں۔ |
|