زیرتعمیر سول سیکرٹریٹ کمپلیکس کے دو فلورا
6-7-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے متی تل میں زیر تعمیر سول سیکرٹریٹ کمپلیکس کے دو فلور 31 جولائی تک انتظامیہ کے حوالے کرنے کی تیاریاں تیز کردیں، سول سیکرٹریٹ کمپلیکس کی لینڈ سکیپنگ کی ذمہ داری پی ایچ اے کے سپرد کردی گئی ہے جس پر 5کروڑ40لاکھ روپے کی لاگت آئے گی، پی ایچ اے نے شجرکاری کے لیے پلان بھی تیار کر لیا ہے، دوسری طرف کمیونی کیشن نیٹ ورک کے لیے این ٹی سی سے ڈیمانڈ نوٹس طلب کرلیا گیا ہے، یہ بات ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن( ر) ثاقب ظفر کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محمد فاروق ڈوگر، ڈی جی پی ایچ اے آصف روف خان، چیف انجینئر آئی ڈیپ قاسم افضل، پراجیکٹ منیجر فیصل زمان سمیت دیگر نے شرکت کی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب نے آئی ڈیپ کو سول سیکرٹریٹ سولر انرجی پر منتقل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ توانائی اور اخراجات کی بچت کے لیے سولر انرجی کا منصوبہ بہت ضروری ہے۔