پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے پر سیلاب کا خطرہ ہے۔
پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 جولائی کے درمیان دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سیلاب کیوں آتے ہیں؟
پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز اور صوبائی محکموں کو اس حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو جانے سے سیلابی صورتِ حال کا بھی سامنا ہے۔ |
|