فیصل شہید روڈ اوور ہیڈ برج مرمت کےبعدٹریفک &#
5-7-2023
ٹیکسلا(نمائندہ جنگ) ٹیکسلا فیصل شہید روڈ کا اوور ہیڈ برج مرمت کےبعدٹریفک کیلئے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔اس اوورہیڈبرج کی بندش کے باعث ٹیکسلا کی مصروف شاہراہ استعمال کرنے والی ٹریفک کوکئی ماہ تک شدید مسائل کاسامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسلیمان اکبر وڑائچ نے کہاکہ اوور ہیڈ برج کا بقیہ کام بھی جلد مکمل ہو جائیگا۔ان کاکہنا تھاکہ 10 سے 15 دن کے اندر ڈھبیاں روڈ کا کام بھی مکمل ہو جائے گا۔