ایف ایٹ کچہری 8 جولائی کو نیو جوڈیشل کمپلیکس
5-7-2023
اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارسردار طاہر صابر نے نوٹیفیکیشن نمبر95/Reg/IHC جاری کیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ایسٹ اینڈ ویسٹ) اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 جولائی 2023 (بروز سوموار) سے عدالتوں میں کیسوں کی سماعت کے انتظامات شروع کریں جبکہ ہفتہ 8جولائی 2023 تک ایف ایٹ کچہری کو نئے جوڈیشل کمپلیکس واقع جی الیون فور میں منتقلی کے تمام امور مکمل کرلیں۔ رجسٹرار نے اپنے نوٹیفیکیشن کی نقول چیف کمشنر اسلام آباد‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد‘ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد‘ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد‘ صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کو بھی بھجوا دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 19 مئی 2023 اور 2 جون 2023 کے جو آرڈر جاری ہوئے تھے۔