راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)آرپی اونے ریجن بھرمیں پولیس کی زیرتعمیر عمارتوں میں معذورافرادکیلئے ریمپس بنانے کاحکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سیدخرم علی نے حکم دیاہے کہ راولپنڈی ریجن کے اضلاع میں پولیس کے جاری تمام تعمیراتی منصوبوں میں معذورافراد کی وہیل چیئرزکے باآسانی داخلے کیلئے ریمپ بنائے جائیں ۔تمام نئی عمارتوں میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈکے مطابق سپیشل پرسنزکیلئے کموڈ اوردیگرسہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ فی الوقت راولپنڈی ریجن کے ضلع راولپنڈی میں تھانہ ویسٹریج ،تھانہ چونترہ اورتھانہ کلرسیداں ،ضلع اٹک میں تھانہ سٹی حسن ابدال ،پولیس لائن اٹک میں 3ڈبل سٹوری بارکوں ،چکوال میں تھانہ سٹی تلہ گنگ ،تھانہ چوآسیدن شاہ ،تھانہ ونہاراورایس ڈی پی او آفس چوآسیدن شاہ جبکہ ضلع جہلم میں تھانہ صدرجہلم ،تھانہ جلال پورشریف اورتھانہ للہ کی عمارتوں کی تعمیر کاکام جاری ہے۔ ان تمام عمارتوں میں معذورافرادکیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ |
|