سی ڈی اے، 150 ارب، 94 کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری،
5-7-2023
اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے بورڈ نے نئے مالی سال 2023.24کے سرپلس بجٹ کی منظوری دیدی ۔ مختلف ذرائع سے آمدن کا تخمینہ کا تخمینہ 150ارب 94کروڑ 80لاکھ اور اخراجات کا تخمینہ 150 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ لگایا گیا ہے۔ موجودہ بجٹ 85 کروڑ 20 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ ہوگا۔یہ منظوری گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اےنور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ۔بجٹ میں 26ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 18ارب روپے ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہوںگے۔ آٹھ ارب روپے پٹرول ‘ بجلی اور گیس کے بلوں اور دیگر انتظامی اخرجات پر خرچ کئے جا ئیں گے۔ 124ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیںگےجن میںایکسپریس وے کی تعمیر ‘الیونتھ ایونیو ‘ سکندر اعظم روڈ ‘ لہتراڑ روڈ کی تعمیر‘ پارک روڈ کی توسیع ‘ سیکٹر سی تیرہ ‘سی چودہ ‘ سی پندرہ ‘سی سولہ ‘آئی بارہ اور آئی پندرہ کی ڈویلپمنٹ اور سڑکوں کی مینٹی ننس اور پارکوں کی تعمیر و مینٹی ننس شامل ہے۔اجلاس میں دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کی منظوری دی گئی یہ برڈ ایوری ایف نائن پارک میں بنائی جائے گی اور 10ایکڑ رقبے پر محیط ہوگی۔ اجلاس میں کیپٹل سٹریٹ کے 20 پلاٹس کی منظوری دی گئی۔