ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان نے بی زیڈ یو چوک کی از سرِ نو تعمیر مکمل کر لی ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چوک کو خوبصورت حالت میں بحال کیا گیا ہے۔دیگر چوکوں کو بھی بہتر حالت میں بحال کیا جائے گا۔شہر کی خوبصورتی بارے اقدامات کر تے رہیں گے۔عید پر آفیسران اور ملازمین نے بہتر انداز میں سکیورٹی اور دیگر امور کی انجام دہی کی جس کے لئے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے ان خیا لات کا اظہار آفیسران سے ملاقات اور بی زیڈ یو چوک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ خالد ظفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر محمد فیاض بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھر پور اقدامات کرتے رہیں گے۔دیگر چوکوں کی تزئین و آرائش بھی جاری ہے۔نئے چوکوں کو بھی از سرِ نو بحال کریں گے۔ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کی خوبصورتی اضافے کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ انہوں نے آفیسران اور ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں پارکوں میں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ |
|