نئے ڈی سی ریٹ،جائیداد ویلیو میں 10سے 85فیصد تک 
4-7-2023
راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)نئے ڈی سی ریٹ آن لائن ہوگئے جبکہ راولپنڈی کے مستقبل کی ضروریات کے پیش نظرانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کی تجویز کی منظوری کیلئے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا سپیشل اجلاس آج ہوگا۔گزشتہ روز شرکاء کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس منگل کو کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے احکامات کی روشنی میں اوسط مارکیٹ ریٹ کو مد نظر رکھ کر جائیدادوں کے ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔115ایسے علاقے ہیں جہاں پر ایف بی آر کے دائر کار کے مطابق85فیصد تک قیمت بڑھائی گئی ہےجبکہ باقی علاقوں میں اوسط دس سے پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر دائرہ اختیار والے اکثریتی علاقے راولپنڈی، کینٹ اور ٹیکسلا میں ہیں۔کوٹلی ستیاں اور مری کے ڈی سی ریٹس کا تعین اے ڈی سی آر مری کریں گے۔ضلع راولپنڈی کےنئے ڈی سی ریٹس راولپنڈی کی تینوں تحصیلوں کے علاوہ ٹیکسلا،کلرسیداں،کہوٹہ،گوجر خان کیلئے ہیں۔ادھر ذرائع کے مطابق شہری انفراسٹرکچر بالخصوص لینڈ یوز،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،اربن ٹرانسپورٹ،واٹر سپلائی سیوریج اور ڈرینج کے حوالے سے خصوصی منصوبہ تیار کیا گیا ہےجس کی منظوری کیلئے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔