مویشیوں منڈیاں بارش کے بعد جوہڑ میں تبدیل، &#
26-6-2023
لاہور(رب نواز خان) مویشی منڈیوں میں سہولیات کا فقدان، صفائی کے ناقص انتظامات، ٹریفک کی روانی معطل ناکافی لائٹنگ اور پانی کی قلت، جبکہ منڈیوں میں لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی بھرمار ہوگئی۔ محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ صرف سٹالزاور میڈیکل کیمپ تک محدود ہوگیا۔ منڈی میں متاثرہ جانوروں کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔ گزشتہ روز ہونیوالی بارش سے منڈیوں میں دلدل کی صورتحال، جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ اسی طرح محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے کروڑوں روپے کی خریدی ویکسین کسی کام نہ آسکی۔ شاہ پور کانجراں اور لکھو ڈئیر منڈی میں لمپی اسکین نے قربانی کےجانوروں کو اپنی لیپٹ میں لے رکھا ہے۔ دوسری جانب منڈیوں میں جانوروں کے ساتھ ساتھ بیوپاریوں اور گاہکوں کے لیے مفت پانی دستیاب نہیں، پانی فروخت کیا جارہا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ منڈیوں میں جانوروں کے نمونے لینے کہ ہدایت کی ہے۔سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال نے کہا ہے کہ فوری طور پر شاہ پور کانجراں منڈی میں 100واٹر کولر نصب کیے جائیں، وہ گزشتہ روز شاہ پور اور ایل ڈی اے ایونیو ون مویشی منڈی کا دورہ کر رہے تھے۔