ویسٹ مینجمنٹ کیجانب سے آلائشیں ٹھکانے لگ
26-6-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید قربان پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے خندقوں کی کھدائی تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بھاری مشینری حبیبہ سیال لینڈ فل سائٹ پر پہنچادی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو محفوظ انداز میں خندقوں میں دفن کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لینڈفل سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کی چیکنگ کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ عید قربان کے حوالے سے کمپنی افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے ورکرز کیلئے یونیفارم،ٹھنڈا پانی اور کھانے کا بہترین انتظام ہوگا۔سی ای او نے کہا کہ عید ایام میں شکایات کے ازالے کیلئے پہلی مرتبہ جدید آٹو ریکارڈ کمپلینٹ سیل قائم کیا گیا ہے جہاں ہر شہری آلائشوں کے حوالے سے درج کرائی جانیوالی شکایات کا آڈیو ریکارڈ رکھا جائے گا۔انہوں نے اپیل کی کہ شہری عید قربان پرکمپنی کے فراہم کرد