اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ، وی وی آئی پی روٹ اور ملحقہ علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز دیدی ہے ،واضح رہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ ضلع اٹک کی ریونیو حدود میں واقع ہے جبکہ گردونواع میں ضلع راولپنڈی کی حدود۔ بتائی جاتی ہے، وفاقی پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق معاملہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے ، اسلام ائرپورٹ پر کسی بھی وی وی آئی پی نقل و حرکت کے لئے تین اضلاع راولپنڈی اسلام آباد اور اٹک کی پولیس اور سیکورٹی ادارے تعینات ہو تے ہیں ۔ آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ معا ملہ کی حساسیت اور فول روف سیکورٹی کیساتھ ساتھ وسائل کے کم استعمال کے لئے نئے ائر پورٹ اور سرینگر ہائی وے و روٹ جو کہ موٹروے تک کا علاقہ ہے کو وفاق کی ریونیو حدود میں شامل کر دیا جائے ۔
|
|