جانوروں کی آرائش و خوبصورتی کے سامان کی فر&#
23-6-2023
ملتان(سٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کی آمدقریب آنےپرشہرکےتمام علاقوں میں جانوروں کی آرائش وخوبصورتی کےسامان کی فروخت میں تیزی آگئی ہے۔دکانداروں کی جانب سےقیمتوں میں اضافہ سے شہری مہنگےداموںاشیا خرید کرنےپرمجبورہیں۔ عیدقربان کی آمدآمدہے ۔شہرکےمختلف علاقوں ایم ڈی اے چوک پل براراں، ممتازآباد،نیوملتان، گلگشت، سورج میانی، مظفرآباد، ٹاٹےپور ،کینٹ، اندرون شہر ،حافظ جمال روڈ،معصوم شاہ روڈ، رشیدآباد، سدوحسام،ٹمبرمارکیٹ،چوک شہیداں ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ،لوہاری گیٹ،بوہڑگیٹ وغیرہ میں چھوٹےاوربڑےجانوروں کی آرائش وخوبصورتی کےسامان کی خریدوفروخت میں تیزی آگئی ہے۔جانوروں کی جھانجھر،مالا،گھنٹی وغیرہ کی فروخت سب سے زیادہ ہے۔شہریوں کاکہناہےکہ جوجھانجھر گذشتہ سال100روپےمیں فروخت کی جارہی تھی اب اس کی قیمت 160روپےکردی گئی ہے۔اسی طرح ہارکی قیمت180روپے سے بڑھاکر250روپےکردی گئی ہےاورگھنٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیاگیاہے۔جانورکوباندھنےوالی زنجیراوررسی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کارجحان دیکھنے میں آیاہے۔شہریوں نےضلعی انتطامیہ سے مطالبہ کیاہےکہ اشیاکی قیمتوں میں اضافہ کافوری نوٹس لیاجائے۔