ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران گلگشت کے زیر اہتمام واٹر سپلائی کی بندش اور چونگی نمبر 6 سے جلال مسجد تک کئی ماہ سے سیوریج لائن کی خرابی پر واسا انتظامیہ کے خلاف تاجر احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور 48گھنٹوں کے دوران مسائل حل نہ کئے جانے پر واسا ہیڈ آ فس شمس آ باد کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر دیا ہے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے آ ل پاکستان انجمن تاجران ساؤتھ پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ 20روز سے گلگشت،خان ویلیج، گلستان علی،سبزاہ زار کالونی،محمود جم روڈ، بائی پاس،ماڈل ٹاؤن،چاہ درٹہ،ٹبی والا ،اتفاق کالونی،محلہ غفاریہ، مدنی مسجد،بوسن روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن،محمود کوٹ، سفاری ٹاؤن،بوسن روڈ سے ملحق علاقوں میں مسلسل واٹر سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، واسا کے بلز کی ادائیگی کے باوجود مسائل حل نہیں کئے جا رہے، دوسری جانب یہ صورتحال ہے کہ چونگی نمبر 6 سے جلال مسجد تک 6 ماہ سے سیوریج لائن کی خرابی کے باعث تاجر شدید پریشانی سے دوچار ہیں، جہاں کئی ماہ سے جمع سیوریج کے پانی کی وجہ سے تعفن پھیلنے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں، اگر 48 گھنٹوں میں مسائل حل نہ ہوئے تو وہ راست اقدام پر مجبور ہو نگے، مظاہرے میں شیخ محمد وسیم ، مظہر سیال بلال،حنیف احمد،عارف،سکندر،حمید، وقار،اسلم ،فیضان جاوید اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ |
|