6مویشی منڈیاں قائم، شہر میں جانوروں کی خرید &
20-6-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر عید قربان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں 6 مویشی منڈیاں قائم کردی گئیں ہیں جہاں حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشی منڈیوں میں شہریوں کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیاں جسونت نگر،فاطمہ جناح ٹاؤن ،متی تل اور شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ میں قائم کی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ منڈیوں میں پارکنگ ،سکیورٹی اور پانی سمیت جانوروں کیلئے ویکسین بھی فراہم کی جائے گی جبکہ محکمہ صحت،لائیو سٹاک سمیت ضلعی محکموں کے کیمپ بھی قائم ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہر میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جسونت نگر میں قائم غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرینگے۔ دریں اثناڈپٹی کمشنرنے ملتان کی ریونیو حدود میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔