اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے نورِ الامین مینگل نے اتوار کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ناجائز تجاوزات‘ قبضہ مافیا اور انکروچمنٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ بلیو ایریا میں پلازہ کے سامنے نوٹس دینے کے باوجود کچرا ڈمپ کر کے ماحول کو آلودہ کرنے والے شخص کو انفورسمنٹ عملہ شکیل سب انسپکٹر وغیرہ کو ہدایت دیکر پکڑوا دیا گیا۔ عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ملزم یاسر عباس شاہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے قید بامشقت اور جرمانہ کا حکم سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ اس موقع پر عدالت نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی کو انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا قانون سب کیلئے برابر ہے۔ ادہر دلچسپ بات یہ ہے کہ سیکٹر آئی نائن کے سامنے کرنل شیر خان شہید روڈ کے سامنے گرین بیلٹ میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی تعمیراتی میٹر یل کی دکانیں بدستور قائم ہیں اور سی ڈی اے نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی |
|