لاہور ( پ ر) 101گروپ کی جانب سے مالکان کو 1سال میں قبضہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بیلٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔رنگا رنگ تقریب میں تمام معزز کسٹمرز اور سیلز پارٹنرز کو مدعو کیا گیا تھا۔ 101گروپ کی جانب سے کامیاب بیلٹنگ کا انعاد ممکن بنایا گیا ،جہاں معزز کسٹمرز کو پلاٹ نمبر وں کی آلاٹمنٹ کی گئی ۔ پلاٹ نمبروں کی آلاٹمنٹس سے نا صرف کسٹمرز کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا بلکہ101گروپ کی جانب سے 1سال میں قبضہ دینے کے وعدے کی تکمیل بھی یقینی بنائی جائے گی۔ بیلٹنگ کی شاندار تقریب میں گروپ ڈائریکٹر اینڈ چیف کمرشل آفیسر عاصم افتخار کی جانب سے "پہلے آئیے ،پہلے پائیے"کی بنیاد پر لمیٹڈ آن گراؤنڈپلاٹس انونٹری کی بھی اناؤنسمنٹ کی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ ون لاہور سائٹ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری، معزز مہمانوں نے ترقیاتی کام کی برق رفتاری دیکھتے ہوئے مزید انویسٹمنٹ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا |
|