ہاﺅسنگ سکیم میں گرین ایریاز کو رہائشی پلاٹ | ||||
19-6-2023 | ||||
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ہاﺅسنگ سکیم میں گرین ایریاز کو رہائشی پلاٹوں میں تبدیل کرنے کے کیس میں نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کیخلاف فیصلہ سنا دیا،21 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے،سپریم کورٹ نے ہاﺅسنگ سکیم کے گرین ایریاز کو بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاہے کہ کوئی قانون آئین میں دیئے دائرہ اختیار کو ختم نہیں کر سکتا ، گرین ایریا کو ہر صورت محفوظ بناناچاہئے،گرین ایریا عوامی فائدے کیلئے استعمال ہونا چاہئے ۔ |