لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے ڈیزائن اور واسا ٹنل بورنگ پراجیکٹ ڈیزائن میں مطابقت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ ایلیویٹیڈایکسپریس وے کے ڈیزائن میں واسا پراجیکٹ انٹرسیکشنز کیلئے گنجائش چھوڑی جائیگی۔ مجوزہ منصوبوں کے ڈیزائنز میں گنجائش سے مستقبل میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئیگی۔ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کے ڈیزئن میں پلرز کے نیچے واسا ریکوائرمنٹ کے مطابق سپیس موجود ہوگی ۔ کمشنر کی زیر صدارت ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے اور واسا کے ٹنل بورنگ پراجیکٹ کے ڈیزائنز پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے سے مین بلیوارڈ گلبرگ سے موٹر وے ٹول پلازہ پر صرف 10 منٹ میں راستہ طے ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ واسا ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی ڈرین کی لمبائی 28 کلومیٹر لاریکس کالونی تا گلشن راوی ہے۔ |
|